شعیب اختر کھل کر عمر اکمل کی حمایت میں آ گئے، کہا تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے

کراچی(پی این آئی)شعیب اختر کھل کر عمر اکمل کی حمایت میں آ گئے،کہا تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے حق میں سامنے آگئے۔ ریکارڈ ساز بولر نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔اسپیڈ اسٹار پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر بھی برس پڑے۔شعیب اختر نے ماضی کے کیسز پر تبصرہ کیے بغیر کہا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی تھی۔عمر اکمل کے بھائی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی سی بی کی اس سزا کو بہت زیادہ سخت قرار دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close