میرا جسم اب تھک چکا ہے، محمد عامر نے مداحوں کو مایوس کر دیا، واپسی سے صاف انکار

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ میرا جسم اب مجھے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔تفصیلات کے مطابق 28 سالہ محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے

ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”میں گزشتہ تین سال سے مستقل کھیل رہا ہوںاور بطور فاسٹ باؤلر آپ پانچ سال تو کچھ نہ کریں اور پھر تینوں فارمیٹس کا ہر میچ کھیلنا شروع کر دیں تو یہ مشکل ہوتا ہے۔“محمد عامر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بطور پروفیشنل کرکٹر ایسا وقت آتا ہے جب آپ کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ میرا جسم بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا اور اگر میں اگلے چھ سال کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تو مجھے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا ہو گی۔“واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 30.47 کی اوسط کیساتھ 119 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے باعث دورہ آسٹریلیا کیلئے نوجوان باؤلرز کا انتخاب کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں