کورونا کے باعث چیمپئنز لیگ اور یورپا لیگ معطل

ابو ظہبی(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چین، اٹلی، ایران، اسپین اور امریکہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ دنیا بھر میں تمام کھیلوں کی سرگرمیاں خاص طور پر پروفیشنل فٹبال لیگ بھی معطل ہیں۔ یورو کپ 2020کو ملتوی کرکے اگلے سال جولائی میں منعقد

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ اور یورپا لیگ کو بھی منسوخ کردیا گیا اور ابھی تک ان ایونٹس کے انعقاد کے نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کورونا وائرس نے کسی کو بھی نہیں بخشا۔ دنیائے کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی، منیجرز بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔ کئی کھلاڑیوں میں کووڈ-19وائرس کی تشخیص ہوئی اور ان کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ کئی پلیئرز احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کرلی۔ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہوچکے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close