ہربھجن سنگھ کی بیگم شاہد آفریدی کی حمایت کے لئے کمر بستہ

ممبئی(ُپی این آئی)ھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ کی اہلیہ گیتا بسرا کا کہنا تھا کہ ‘ہربھجن جانتے ہیں کہ ان کا وطن ان کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے اور وہ انسانیت کے لیے اپنے کسی بھی عمل کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے’۔گیتا بسرا نے کہا کہ ‘ہربھجن بھارت کے لیے جیتے ہیں اور بھارت کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں،

ان کا وطن ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح ہے اور وہ جب بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اپنے دل سے کھیلتے ہیں اور یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ان کے لیے اپنا وطن کتنا معنی رکھتا ہے’۔بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے ہربھجن سنگھ کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس حمایت کا مقصد صرف شاہد آفریدی کی مدد کرنا تھا جس کے ساتھ انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کئی سالوں سے دوستی ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘آفریدی یہ سب اپنے ملک کی خاطر کر رہے ہیں اور وہ اپنا پیغام پوری دنیا میں موجود اپنے مداحوں تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیکی کے کام میں ان کی مدد کریں۔بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے ناقدین کو دعوت دی کہ آئیے اس میں مذہب یا کسی اور چیز کو شامل نہ کریں، کیا اگر ویسٹ انڈیز یا انگلینڈ جیسی کسی ٹیم سے اگر کوئی کھلاڑی مدد طلب کرتا تو بھی ایسا ہی کرتے؟خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔بھارتی عوام کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کے بعد یووراج سنگھ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ “میرا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی مدد کرنا ہے، میں اپنے پیغام سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا تھا، میں ایک بھارتی ہوں اور انسانیت کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں