گھر میں رہ کر خود کو فٹ رکھیں، ثانیہ مرزا کا فارمولا

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ازخود تنہائی اختیار کئے فِٹ رہنے کی آسان سی ورزش بتاتے ہوئے بہن انعم مرزا اور بہنوئی اسدالدین کو بھی چیلنج کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دو ہفتے گزر جانے کے بعد

وہ اپنے ورک آؤٹ سیشن کو یاد کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں گھریلو سامان یعنی صوفہ یا کرسی کا استعمال کرتے ہوئے بھی آپ اپنے فٹنس کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے موجودہ دنوں میں اپنے مداحوں کو فٹنس کا بھرپور خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ثانیہ مرزا نے ٹانگوں کے لیے ایک مفید ورزش گھر میں رکھے صوفے کی مدد سے بڑی آسانی سے کی اور اپنی بہن اور بہنوئی کو بھی ایسی ورزش کر کے ویڈیو شئیر کرنے کا چیلنج کردیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں