عالمی وبا کورونا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا حکومت سے مایوسی کا اظہار

کراچی(پی این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان حکومتِ پاکستان سے مایوس ہوگئے۔کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے جہاں شوبز انڈسٹری کی شخصیات لوگوں کی مدد کرر ہی ہیں تو وہیں قومی کرکٹرز اور دیگر معروف شخصیات بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔اسی ضمن میں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی عوام کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔گزشتہ دنوں باکسر عامر خان نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل بھی عامر خان نے اپنی اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔باکسر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے حکومت سے مایوسی کا اظہار کیا۔اپنے ٹوئٹ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ‘بہت مایوسی ہوئی، میں اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں 10 ہزار ضرورت مند اور غریب خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے ان کی مدد کررہا ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام نے میرے اس کام میں رکاوٹیں پیدا کردی ہیں اور وہاں لوگوں اور کھانے کی اشیاء لے جانے سے روکا جا رہا ہے’۔ساتھ ہی عامر خان نے اپنی ٹوئٹ وزیراعظم عمران خان، زلفی بخاری اور ڈاکٹر ظفر مرزا کو بھی ٹیگ کی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 67 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 21 اور اور پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4612 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close