کورونا فنڈنگ کیلیےشعیب اختر کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کا مشورہ

کراچی(پی این آئی)شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت صرف براڈکاسٹنگ یونٹ موجود

ہوگا۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ جانتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات رہتے ہیں لیکن اس سیریز سے دو فائدے ہوں گے، ایک تو عالمگیر وبا سے لڑنے کے لیے فنڈ جمع کیا جائے گا اور دوسرا دونوں ملکوں کی جانب سے امن کا تاثر دیا جائے، اس میں کوئی برائی نہیں مگر پھر بھی کچھ لوگوں کو یہ آئیڈیا برا لگ رہا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ سب اس وقت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود ہیں اور اگر پاک بھارت سیریز اس دوران ہوتی ہے تو لاتعداد شائقین دیکھیں گے جس سے دونوں ممالک کے لیے ہی بہت سارا فنڈ جمع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بجائے سیریز منعقد کرنے کے لیے دبئی بہتر آپشن ہوگا۔خیال رہے کہ کرکٹ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں۔مگر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت بھی عالمگیر وبا کورونا کی جکڑ میں ہیں، پاکستان میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ بھارت میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close