سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیمین مارٹن نے علیم ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سڈنی (پی این آئی ) سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیمین مارٹن نے 2005ء کی ایشز سیریز کو امپائرنگ کے اعتبار سے بدترین امپائرنگ سیریز قرار دیتے ہوئے پاکستانی امپائر علیم ڈار پر کڑی تنقید ہی نہیں کی بلکہ میچ فکسنگ کا شک بھی ظاہر کردیا۔ 2009ء سے 2011ء تک مسلسل تین مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے سال

کے بہترین امپائر کا ایوارڈ لینے والے علیم ڈار کے تعلقات آسٹریلین پلیئرز سے کبھی اچھے نہیں رہے جنہیں کینگروز کی جانب سے ہمیشہ تنقید کا سامنا رہا۔2005ء کی ایشز سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 1-2 کی شکست سے دوچار کیا تھا اور پانچ ٹیسٹ میچوں میں علیم ڈار کے علاوہ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن،ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن نے امپائرنگ کے فرائض نبھائے تھے تاہم سائمن کیٹچ کیخلاف علیم ڈار کے ایک فیصلے کی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈیمین مارٹن کا کہنا تھا کہ وہ امپائرنگ کے لحاظ سے تاریخ کی بدترین سیریز تھی جس پر پیچھے مڑ کر دیکھنے پر یقین نہیں آتا۔ٹوئٹر پر ڈیمین مارٹن کا کہنا تھا کہ امپائرنگ اتنی خراب تھی جس پر ہنسنے کے سوا کچھ نہیں کیا جا سکتا جب کہ ایک صارف کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ ’’شاید میچ فکسنگ؟‘‘، تو کینگرو کرکٹر نے بڑے اطمینان سے کہا کہ ’’کون جانتا ہے‘‘ ۔اسی سیریز کے دوران آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ پر علیم ڈار سے بحث پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جب کہ سٹیو ہارمیسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو کے فیصلے پر معترض سائمن کیٹچ بھی نصف میچ فیس سے محروم ہوئے تھے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close