کورونا وائرس، باکسر عامر خان نے مثال قائم کر دی، کتنے ہزار پاکستانی خاندانوں کیلئے راشن کی تقسیم کا اعلان کر دیا؟شاندار تفصیلات آگئیں

لندن(پی این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ‘وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار 10 ہزار پاکستانی خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کریں گے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر لکھا ہے کہ ‘میں کل پاکستانی خاندانوں میں کھانا تقسیم کروں گا جس سے 10 ہزار

خاندان مستفید ہوں گے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقسیم کیے جانے سے قبل راشن کے تھیلے پیک کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ‘کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں خوراک کی کمی کو دیکھ کر میں نے راشن کے ایسے تھیلے بنائے ہیں جن میں چاول، آٹا، دال، مرچیں، دالیں، جوس، پانی، دودھ اور صابن موجود ہوتا ہے۔انہوں نے راشن کی تقسیم میں مدد فراہم کرنے پر پاکستانی آرمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ 10 ہزار سے زائد ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔عامر خان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک صارف سواک زو نے لکھا کہ ‘بہت شکریہ، کاش میں بھی ایسا کر سکتی، خدا اپنے تمام فرشتوں کو تلاش کرتا ہے، یہ سب کر کے لوگوں کی زندگیاں بچانا بہت اچھا ہے۔رانا عدنان نامی صارف نے ٹوئٹر پر عامر خان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بھائی آپ نے بہت اچھا کام کیا، آپ پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔تنصیر شبیر نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘عامر آپ بہترین کام کر رہے ہیں، جذاک اللہ! برطانیہ میں بھی لوگوں کی مدد کریں، وہ آپ کے زیادہ قریب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close