گراونڈ میں ویرات کوہلی سے ڈرتا ہوں کیونکہ ۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

سڈنی (پی این آئی ) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل )کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلار ک نے کہا کہ جب آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلتی ہے تو آسٹریلوی کرکٹ میں معمول سے زیادہ نرمی

آجاتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑی آئی پی ایل کے ساتھ اپنے کنٹریکٹس کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی گراونڈ میں وایرات کوہلی کو جملے کسنے یا پھر ان کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے سے ڈرتے ہیں ،ہر کوئی جانتا ہے کہ گیم کے حوالے سے بھارت کے پاس کتنا پیسہ ہے اور وہ کتنا طاقتور ہے ، بین الاقوامی سطح پر بھی اور مقامی سطح پر آئی پی ایل کے ذریعے ۔ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا سمیت کرکٹ کی دنیا کے دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی میدان میں کوہلی کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ’ اپریل ‘ میں ان کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ انڈین پریمئر لیگ سا ل کے مہینے اپریل میں کھیلی جاتی ہے تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیاہے ۔آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے انڈین پریمئر لیگ کے ساتھ بھاری رقوم پر مبنی معاہدے کر لیے ہیں ،فاسٹ باولر ” پیٹ کیومنز “ نے آئی پی ایل میں مہنگے ترین باولر ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، انہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے 15.5 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close