آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 2020کا جاری کردہ شیڈول برقرار

دبئی(پی این آئی)ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کا برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین کے مطابق ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو کہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔ ‏ منتظمین کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں

گے جب کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔منتظمین نے کہا ہےکہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے، کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 ایونٹ کے انعقاد کو غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جب کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close