ہفتوں میں دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے،بین ڈنک نے آئیسولیشن سے باہر آتے ہی پیغام جاری کر دیا

ہوبارٹ (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ 6 ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل منسوخ ہوا تو بین ڈنک اپنے وطن

آسٹریلیا پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے احتیاطی طور پر آئیسولیشن اختیار کر لی تھی۔ آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین الاقوامی سفر کے بعد بین ڈنک ہوبارٹ میں آئیسولیشن میں رہے تاہم اب ان کی آئیسولیشن کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے۔بین ڈنک آئیسولیشن سے باہر آنے کے بعد فیملی کیساتھ وقت گزارنے لگے ہیں جن کا کہنا ہے کہ موذی وباءکے پھیلنے سے 6 ہفتوں میں دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے، تاہم فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں