کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وسیم اکرم اور عماد وسیم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عالمی وباءکورونا وائرس کیخلاف

اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔کورونا وائرس ،جاپان نے پاکستان کو اتنے کروڑ ڈالر امداد فراہم کر دی کہ پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں گےقبل ازیں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کیخلاف جاری جنگ کیلئے ”وزیراعظم ریلیف فنڈ“ قائم کیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔ حکومت نے اس فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کیلئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے ذریعے پوری دنیا میں موجود افراد اپنے عطیات اس فنڈ میں جمع کروا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں