مصباح الحق نے اپنے ارادوں سے خود ہی آگاہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا خیال ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں شاداب خان کو مڈل آرڈر میں ”فلوٹر“ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت

کرتے ہوئے بیٹنگ کے شعبے میں انتہائی عمدہ کارکردگی سے سب کو متاثر کیا اور 159 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 263 رنز بنائے البتہ وہ باؤلنگ میں متاثرکن کارکردگی نہ دکھا سکے۔کورونا وائرس ،جاپان نے پاکستان کو اتنے کروڑ ڈالر امداد فراہم کر دی کہ پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں گےمصباح الحق کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال سے ہمیں ہمیں ایک فلوٹر کی ضرورت ہے جو کہیں نہ کہیں اوپننگ بلے بازوں اور مڈل آرڈرز کو جوڑ سکے جبکہ شاداب خان کو اپنی باؤلنگ میں بھی مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ وہ زیادہ وکٹیں نہیں حاصل کر سکے مگر ان کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی، راولپنڈی کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار تھیں اور باؤنڈریز بھی چھوٹی تھیں جہاں ہم نے اپنے سب سے زیادہ میچز کھیلے۔ “چیف سلیکٹر نے کہا کہ ”مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ایک ایسا لیگ سپنر جو اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہو، ہمیشہ مثبت پوائنٹ ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کر سکتا ہے اور میچ کی صورتحال کے مطابق کسی بھی وقت کسی بھی طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close