اظہر علی کا کھلاڑیوں کو چیلنج، بابراعظم ، سرفرازاحمداور وہاب ریاض نے جواب دیدیا

کراچی(پی این آئی)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد اور وہاب ریاض نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے پُش اپ چیلنج کاجواب دے دیا۔کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور شہریوں کو

گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔ایسی صورتحال میں کرکٹرز نے بھی دیگر افراد کی طرح خود کو فٹ رکھنے کے لیے ایک نئی مصروفیت نکال لی ہے۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں پش اپس نکالے اور بابر اعظم ، وہاب ریاض ، اسد شفیق ،سرفراز احمد اور انگلش کرکٹر ٹام بینٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو چیلنج دیا کہ وہ بھی ایسا کرکے دکھائیں۔ سب سے پہلے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو چیلنج کا جواب دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بابر اعظم پش اپس لگانے کے بعد ٹاسک سرفراز احمد کو دے رہے ہیں۔ اس کے بعد آج سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی چیلنج قبول کرکے انہیں جواب دے دیا اور وہاب ریاض کو ٹاسک دے دیا۔سرفراز کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے پش اپ لگانے کے بعد شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاداب خان کو چیلنج کردیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کون سب سے پہلے اس چیلنج کا جواب دیتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close