(پی این آئی)ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس آف چارج (فرد جرم ) کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے قبل بکی کی جانب سے رابطہ کرنے پر عمر اکمل نے قواعد کے
مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا ۔عمر اکمل کی جانب سے اپنی غلطی کے اعتراف کے بعد پی سی بی نے 20 مارچ کو عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فردجرم عائد تھی۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا ہے اور اسے چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمر اکمل کا معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا جس کی وجہ سے عمر اکمل کو اب کم سے کم سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمر اکمل نے بکی کی جانب سے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسلیم کیا ہے اور کرکٹر کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں