معروف کرکٹر ڈوین براوو نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا گانا جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر ڈوین براوو نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا گانا جاری کر دیا ہے اور اس وائرس کیخلاف لڑنے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 6 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک

وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 28 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو عرف ڈی جے براوو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے یوٹیوب پر ایک حوصلہ افزاءگانا جاری کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے لکھا کہ ”ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وباءکے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب ملک کر وائرس کے خلاف جدوجہد کریں۔“اپنے گانے میں براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کی سرگرمیاں بھی محدود ہوکر رہی گئی ہیں اور پاکستان سپر لیگ معطل کئے جانے کے علاوہ انڈین پریمیر لیگ کا انعقاد بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close