سابق کرکٹر تنویر احمد نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شرجیل خان کی قومی ٹیم میں مخالفت کے بعد کڑی تنقید کا سامنا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے بعد سابق کرکٹر تنویر احمد نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تنویر احمد نے

اپنے بیان میں کہا ”میں محمد حفیظ سے یہ پوچھتا ہوں کہ وہ خود کو کیا سمجھتے ہیں؟ کیا آپ پی سی بی ہیں؟ کیا سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے؟ کس کھلاڑی کو منتخب کرنا چاہئے، اس معاملے پر بات کرنا ان کا کام نہیں ہے۔ انہیں پہلے اپنی کارکردگی کو بہترب نا کر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ٹاپ کلاس کرکٹر ہیں۔ آپ نے بہت لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے مگر اپنے کیرئیر کے دوران کچھ حاصل نہیں کیا۔“انہوں نے کہا کہ”میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمارے وہ سینئر کھلاڑی جو سپر سٹار بننے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے، ایسے بیانات کیوں دیتے ہیں۔ شائد وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 10 سے 12 سال کرکٹ کھیل کر بہت کچھ حاصل کیا ہے اور جو چاہیں وہ کہہ سکتے ہیں۔“انہوں نے محمد حفیظ کے بیان پر فوری ایکشن لینے پر وسیم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”وسیم خان نے حفیظ کو اپنے کام سے کام رکھنے کا کہہ کر بہت اچھا کیا ہے۔ اگر انہیں یہ سب پسند نہیں ہے تو وہ کرکٹ چھوڑ دیں۔ میں اس بات پر بھی یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حالیہ سیزن میں محمد حفیظ کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ان کی قومی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی۔“

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close