آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نےپی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی کو خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی کو بابراعظم اور ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ کئے جانے پر خبردار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی

کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھکائی اور 9 میچز میں 29.87 کی اوسط کیساتھ 239 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 158.27 رہا۔ بریڈ ہوگ نے سوشل میڈیا پر ایک جواب کا جواب دیتے ہوئے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس کیلئے انہیں باقاعدہ سٹریٹجی بنانا ہوگی تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے معیاری باؤلرز ان کی ناکامیاں ظاہر نہ کر سکیں۔بریڈ ہوگ نے کہا کہ ”حیدر علی کی طرح جب بھی کوئی اس طرح کی کارکردگی دکھاتا ہے تو ہم سب بہت خوش ہو جاتے ہیں۔ ان کے کیرئیر کا یہ بہترین آغاز ہے لیکن اب ان کیلئے مشکل ہو جائے گا اور ٹاپ کلاس باؤلرز ان کی خامیاں ڈھونڈ کر عیاں کر دیں گے۔ وہ باؤلرز کے منصوبوں کو کیسے ناکام بنائیں گے، یہی ایک چیز ہے جو بابراعظم اور ویرات کوہلی کو دنیا کے دیگر بلے بازوں سے منفرد کرتے ہیں۔ “

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں