کورونا وائرس، بنگلہ دیش کے کرکٹرز نے شاندار اعلان کر دیا

ڈھاکہ (پی این آئی) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کئی ممالک میں لاک ڈاؤن لگایا جا چکا ہے تاکہ اس موذی وباءکو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ایک جانب جہاں حکومتیں اس وباءسے نمٹنے کیلئے ریلیف

پیکیجز کا اعلان کر رہی ہیں تو دوسری جانب بااثر افراد بھی اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں اور اب بنگلہ دیش کے 27 کرکٹرز نے اپنی آدھی تنخواہ حکومتی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا تاکہ وہ اسے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں استعمال کر سکیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی سمیت چند معروف شخصیات کی جانب سے بھی انفرادی طور پر امداد کا سلسلہ جاری ہے البتہ کسی بھی قومی کرکٹر کی جانب سے تاحال اس طرح کا کوئی ااعلان نہیں کیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close