سابق کپتان عامر سہیل نے شرجیل خان کوزبردست مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان عامر سہیل نے شرجیل خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی انا سے باہر نکلیں اور ٹیم پلیئر بنیں اور ہمیں یہ قبول کرنا ہو گا کہ جس طرح کی کرکٹ شرجیل خان کھیلتے ہیں، مستقل مزاجی کو ان کیساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے کہا

کہ”اگر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرجیل خان کی کارکردگی کی بات کی جائے تو میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ اچھی اور بری کارکردگی دکھاتے ہی نظر آئے اور آپ مستقل مزاجی کو شرجیل خان کیساتھ منسلک نہیں کر سکتے، اور میرے خیال سے ہمیں یہ قبول کر لینا چاہئے کہ وہ ایسے ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ لیکن ہمیں شرجیل خان کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم اس سے کیا چاہتے ہیں، اور ایسا ہرگز نہیں کہ وہ ہر گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینکیں۔ انہیں اپنی انا سے باہر نکلتے ہوئے یہ سوچنا ہو گا کہ ٹیم کو ان سے کیا چاہئے۔ اگر وہ یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو پھر انہیں قومی ٹیم میں واپس شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے بعد شرجیل خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شرجیل خان ابھی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے تیار نہیں ہیں اور انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا ہو گا جبکہ محمد حفیظ بھی دبے الفاظ میں ان کی مخالفت کر چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close