قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے حیدر علی کو بہترین مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ بلاشبہ حیدر علی میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن میرے خیال میں انہیں مزید فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ حیدر علی بہت زیادہ ٹیلنٹڈ

ہے، لیکن میرے خیال سے انہیں مزید بہتر ہونے کیلئے ابھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے منتخب ہوئے کیونکہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں ان سے بھی زیادہ اچھے بلے باز ہوں گے۔ لیکن اب چونکہ انہیں موقع مل گیا تھا، اس لئے انہیں اپنے کھیل کو تکنیکی طور پر بہتر بنانے کیساتھ ساتھ بیٹنگ سے متعلق اپنے روئیے پر بھی مزید کام کرنا ہو گا، اس کے بعد ہی وہ پاکستان کرکٹ کیلئے اثاثہ بن سکیں گے۔“واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں حیدر علی کو پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنا لوہا منوایا اور اب شائقین کرکٹ انہیں جلد از جلد قومی کرکٹ ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close