کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سابق کرکٹر باسط علی نے یوٹیوب چینل سے ہونے والی تمام آمدن حکومت پاکستان کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل سے ہونے والی تمام آمدن کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے حکومت پاکستان کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق باسط علی اپنے یوٹیوب چینل پر کرکٹ سے متعلق تجزیہ کرتے رہتے ہیں اور ان کے 66,000 فالوورز ہیں

جس سے حاصل ہونے والی آمدن انہوں نے حکومت کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہآج سے میں اپنے یوٹیوب چینلز سے حاصل ہونے والی آمدن پاکستانی حکومت کو دینے کا اعلان کرتا ہوں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک کرونا کیخلاف جنگ جیت نہیں جاتے۔“باسط علی نے کہا کہ ”یہ ایک عالمی بحران ہے اور ہم سب ہی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یوٹیوب چینل سے حاصل ہونے والی آمدن عطیہ کرنے کا فیصلہ کورونا کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کیا ہے۔“واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے تاکہ اسے کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سپورٹس ایونٹس بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اب تک کئی ایونٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں