(پی این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے ہر جگہ خوف و ہراس چھا گیا ہے اور اسی کے پیش نظر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے قوم کو آگاہی پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سوشل میڈیاپر جہاں شوبز شخصیات کی جانب سے قوم کو وائرس سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے وہیں
قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی قوم کو کورونا وائرس سے متعلق پیغام دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیاپر کورونا وائرس سے متعلق قومی کھلاڑیوں کے پیغامات،راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قوم کو ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ابھی بھی وقت ہے، سنبھل جائیں، گھر بیٹھ جائیں، اس سے بہتر خدمت نہیں ہو سکتی اس وقت ملک کی، تاریخ کی صحیح سمت میں گنے جائیں گے’۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے قوم کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قوم کو کورونا وائرس سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بھی اہم پیغام دیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں جمع کر لیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب غریب آدمی مارکیٹ جاتا ہے تو اسے ایک سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں مل رہا کیونکہ ہم بڑے لوگوں نے یہ ساری چیزیں گھروں میں جمع کر لی ہیں۔شاہد آفریدی نے عوام سے درخواست کی کہ غریب لوگوں کی مدد کریں، ایسے موقع پر ایک ملک بن کر دکھانا ہے۔قومی کھلاڑی حسن علی نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اور اپنے گھر والوں کا خیال کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بطور ایک قوم مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر اپنے ملک کو کورونا سے پاک کریں، بعد ازاں حسن علی نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں