معروف نوجوان فٹبال پلیئر انتقال کر گیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ کے معروف فٹبال پلیئر پیٹر وٹنگھم 35 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹر وٹنگھم گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں بیری کے ایک پب میں گرنے کے باعث سر میں چوٹ لگی تھی۔پیٹر وٹنگھم فٹبال کلب کارڈیف سٹی کی طرف

سے مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلتے رہے ہیں، وہ آسٹنولا کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔کارڈیف سٹی کلب کی جانب سے پیٹر وٹنگھم کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔کلب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم اپنے مداحوں کو لامحدود دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ پیٹر وٹنگھم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی موت سے ہم دل شکستہ ہیں۔پیٹر وٹنگھم نے 2007 میں ساڑھے تین لاکھ پائونڈ (6 کروڑ روپے) کے عوض کارڈیف سٹی کے ساتھ معاہدہ کیا، وہ کلب کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے کارڈیف سٹی کی جانب سے 459 میچز میں 98 گولز سکور کیے۔ انہوں نے 2017ءمیں بلیک برن روورز کو جوائن کیا اور 2018ءمیں پروفیشنل فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close