ہاکی کے ٹورنامنٹ ملتوی،پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے مارچ اور اپریل 2020ءکے تمام ضلعی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹ اورتمام سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ فیصلہ کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور عملے کی صحت اور حفاظت کے بہتر تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن

نے کھلاڑیوں کو انفرادی ٹریننگ پلانز بھیج دئیے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں انفرادی تربیت جاری رکھ سکیں، اس ٹریننگ پلان میں جسمانی تربیت ، ہاکی کی مہارت اور خوراک کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں اور یہ واٹس ایپ و ای میل کے ذریعہ کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ، کوچ، اسسٹنٹ کوچ اور فزیکل ٹرینرز ذمہ دار ہوں گے کہ وہ باقاعدگی سے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر تربیت کے منصوبے پرعملدرآمد کریں جبکہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں ، ٹیم مینجمنٹ اورعملے کی صحت اور حفاظت کے بہتر تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close