کراچی کنگز کے بیٹسمین محمد رضوان اپنے کپتان عماد وسیم پر برس پڑے مگر کیوں؟

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان مواقع نہ ملنے پر اپنے کپتان عمادوسیم پر برس پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کپتان نے مجھے ٹاپ

آرڈرکا بیٹسمین کہا اور مجھے موقع ہی نہیں ملا، میں پاکستان کا بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں، مجھے اپنی فرنچائز نے موقع نہیں دیا، میری محنت میں کوئی کمی نہیں آئی، پھر بھی مجھے موقع نہیں ملا، اس تمام معاملے کا جواب کپتان خود بہتر طور پر دے سکتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ میرے حوالے سے کپتان کے بیان کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی، تاہم اس طرح کے طرز عمل سے مجھے مایوسی ہوئی،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف میری کارکردگی اور چھکے سب کو یاد ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بھرپور کارکردگی پیش کی ہے،میرا ماننا ہے کہ ہرکام میں اللہ کی مرضی ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ ایونٹ میں باہر بیٹھا رہا، اگلے سال کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتا کہ اس فرنچائز کا حصہ بنوں گا یا نہیں، انہوں نے کہا کہ شائقین کے نہ ہونے کا کافی افسوس ہے،جیتنے اور ہارنے کا معاملہ الگ بات ہے۔ایسا لگ رہا تھا کہ ہم سائیڈ میچز کھیل رہے ہیں، اب اگر میں ٹیم کمبینیشن میں نہیں آرہا تو الگ بات ہے،افسوس ہوتا ہے لیکن اپنی طرف سے بھرپور محنت کررہا ہوں،ایسے کئی کھلاڑی ہیں جنھیں پی ایس ایل میں موقع نہیں ملا، فرنچائز کے معاملات الگ ہوتے ہیں،کراچی کنگز کو چیڈوک والٹن سوٹ کررہا ہے،میں جس ٹیم کیساتھ کھیلتا ہوں وہ سب چیمپئن بننے کیلئے کھیلتی ہیں،لاہور سے ہمیشہ مشکل میچ ہوتا ہے،تین سال لاہور قلندرزکے بعد 2 برس سے کراچی کنگز کیساتھ ہوں،پاکستان کرکٹ ٹیم میں انتخاب کا معاملہ قومی سلیکشن کمیٹی کے ہاتھ میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close