ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں،کرکٹ کی دنیا سے اہم خبر

لاہور(پی این آئی)سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ شروع ہوگئی۔ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان میدان سج گیا۔لاہور قلندر کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فیضان کی جگہ فرزان کو شامل کیاگیاہے جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر، شاہد آفریدی اورسہیل تنویر کوآرام دیاہے۔ٹاس کے بعد

گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں ان کا ریکارڈ اچھا ہے اس لئے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ سلطانز کو کم سے کم سکورپر روکیں۔دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کہتے ہیں کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے اوراب میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر ، دلبر حسین ، بین ڈنک ، فخر زمان ، حار ث روف ، مجاہد علی ، کرس لین ،محمد حفیظ ، سمت پٹیل ، راجہ فرزان ، سلمان بٹ ، شاہین آفریدی ، عثمان شنواری ، ڈین ویلاس، ڈیوڈ وائس ،پراسانا شامل ہیں۔ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود، موئن علی ، اسد شفیق ، فابین ایلن ، بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ،، جنید خان ، خوشدل خان ، وین میڈسن ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روحیل نذیر ، ریلی رسووو، عثمان قدیر ، جیمز وینس، ذیشان اشرف شامل ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں