ملتان سلطانز میں بڑی تبدیلی،اسد شفیق ملتان سلطانزمیں شامل ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اسد شفیق کو غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز میں شامل کر لیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسد شفیق اور عمیر بن یوسف کو پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے

لیے ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسد شفیق کو سلور کیٹگری میں ملتان سلطانز میں منتخب کرلیا گیا۔اعلامیے کے مطابق نوجوان کرکٹر عمیر بن یوسف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے جو جیسن روئے اور ٹائمل ملز کی خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اسد شفیق اور عمیر بن یوسف کو متبادل کھلاڑیوں کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔ٹیکنیکل کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو افسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔خیال رہے کہ ملتان سلطانز جیمز وینس اور رلی روسو جیسے اپنے بلے بازوں سے محروم ہوگئی ہے، رلی روسو نے رواں سیزن میں ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جیمز وینس اور روسو نے ملتان سلطانز کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم نے باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے تاہم لاہور قلندرز کے خلاف آخری راؤنڈ میچ کھیلا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی کے غیر ملکی کھلاڑی ایٹر ٹائمل ملز اور انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی 14 کھلاڑیوں کے علاوہ پشاور زلمی کے ایک کوچ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹرینر نے ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کرجانے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے متعدد کھلاڑی واپس چلے گئے۔پی ایس ایل سے واپس جانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔پشاور زلمی:لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور جیمز فوسٹر (کوچ)۔ملتان سلطانز:رلی روسو اور جیمز ونس،کراچی کنگز:ایلکس ہیلز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:جیسن روئے اور ٹائمل ملزا،سلام آباد یونائیٹڈ:لیونک رونکی، کولن منرو، ڈیل اسٹین، ڈیوڈ ملان اور ٹرینر روٹگیئرز

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close