نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کو موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل نے بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر لیگ کروانا ضروری ہے تو مقابلے تماشائیوں کے بغیر منعقد کروانا ہوں گے، یہی پیغام دیگر کھیلوں کی فیڈریشنز کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے
مطابق بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کو 15اپریل تک معطل کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اب تک وہاں 60 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ایڈوائزری جاری کی ہے جسکے تحت سفارتکاروں اور ملازمین کو جاری ویزوں کے علاوہ تمام غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔بی سی سی آئی کے عہدیدار کے مطابق آئی پی ایل کے حوالے سے تمام فیصلے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوںگے۔یہ رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں کہ گراؤنڈز میں تماشائیوں کی عدم موجودگی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے آئی پی ایل میں لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی، اس لیے رواں برس کے سیزن کو ملتوی کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آ سکتی ہے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے 2008ء میں انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز کیا تھا۔ آئی پی ایل کا انعقاد ہر سال اپریل اور مئی کے مہینے میں ہوتا ہے۔ ابتدا میں ایونٹ میں چھ ٹیمیں تھیں جو بعدازاں آٹھ کر دی گئیں۔آئی پی ایل کے اب تک 12 سیزن ہو چکے ہیں جس میں سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز ہے جس نے چار بار فتح اپنے نام کی جب کہ چنائی سپر کنگز نے تین بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں