کرونا وائرس کا خطرہ ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل کر دیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باعث پی ایس ایل کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو چار دن تک محدود کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے مرحلے کو ختم کرتے

ہوئے انہیں سیمی فائنل میں تبدیل کر دیا گیاہے ، نئے شیڈول کے مطابق 34 کی بجائے اب 33 میچز کھیلے جائیں گے اور دونوں سیمی فائنل اور ایونٹ کا فائنل میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں سیمی فائنل 17مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم ٹیبل پرموجود چوتھی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں کے درمیان ہو گا ۔کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں 18 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹائٹل کیلئے فائنل میچ کھیلیں گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی فرنچائز مالکان کی جانب سے رضامند ی ظاہر کیے جانے کے بعد کی گئی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور غیر ملکی براڈ کاسٹرز نے پی ایس ایل کو قت سے پہلے ختم کروانے کی تجویز دی تھی کہ ایک دن میں دو میچز کروائے جائیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو کہ کرونا وائر س کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ کچھ نے تو کنفر م ٹکٹ بھی حاصل کر لیے ہیں ، اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں