پی سی بی دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہوگیا

لاہور (پی این آئی) ایک سال کے دوران آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ، پی سی بی دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز میں شامل ہوگیا، چئیرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی کوششوں سے کرکٹ بورڈ کی آمدن دگنی ہو کر 10 ارب روپے تک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی قیادت بورڈ کو ایک منافع

بخش ادارہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔چئیرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی ایک سال کے دوران ہی دگنی ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گزشتہ برس کی آمدنی 5 ارب روپے تک تھی، جو رواں برس میں 10 ارب روپے تک ہوگئی ہے۔یوں صرف ایک سال کے دوران ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سال کے دوران آئی سی سی ورلڈکپ کے منافع کی مد میں اور پی ایس ایل کے انعقاد سے اچھا خاصا منافع حاصل ہوا۔ جبکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد سے بھی پی سی بی کو مالی فائدہ حاصل ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو پی سی بی خود اپنی جیب سے خطیر رقم دیتا تھا، تاہم احسان مانی کے دور میں پاکستان کا دورہ کرنے والی کسی بھی ٹیم یا کھلاڑی کو کسی قسم کی خصوصی رقم جاری نہیں کی گئی۔جبکہ رواں برس پاکستان سپر لیگ کا مکمل انعقاد بھی پاکستانی میدانوں پر ہی ہو رہا ہے، جس باعث پی سی بی کو صرف ٹورنامنٹ کی مد میں 3 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہونے کی توقع ہے۔ یوں ایک سال کے دوران پی سی بی 10 ارب روپے کی خطیر آمدنی کیساتھ دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز کی صف میں دوبارہ سے شامل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی مضبوط ہوتی مالی حیثیت آئی سی سی اور غیر ملکی ٹیموں کو بالآخر پاکستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے راضی ہونے پر مجبور کر دے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close