میچ منسوخ ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال ، گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے حیران کن تفصیلات

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 پوائنٹس کیساتھ آخری نمبر پر ہے

اور اس کا کراچی کنگز کیخلاف ایک میچ باقی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے مگر ایسا ہرگز نہیں اور اب بھی پلے آف مرحلے میں رسائی کی امید موجود ہے مگر اس کیلئے اسے اپنے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کو ہرانا ہو گا۔ پی ایس ایل 2020 ءکے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے۔اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے آخری میچ میں کراچی کنگز کو شکست دیدے تو پھر اسے دعا کرنا ہو گی کہ پشاور زلمی ملتان سلطانز کے ہاتھوں ہار جائے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر اسے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا انتظار کرنا ہو گا۔ لیکن اگر اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنا میچ جیت جاتی ہے تو لاہور قلندرز کی اگلے دونوں میچز میں شکست اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا سکتی ہے تاہم اگر یہ بھی ممکن نہ ہوا تو کراچی کنگز کی تینوں میچز میں شکست بھی اسے پلے آف مرحلے میں لے جا سکتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں