قلندرز سے جیت کیلئے بین ڈنک ہی نہیں دیگر کیخلاف بھی پلاننگ کرنا ہوگی

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بین ڈنک کی طوفانی اننگز کے سحر سے ابھی تک نہیں نکل سکے تاہم وہ اس بات سے بھی انکار کرتے ہیں کہ لاہور قلندرز ’ون مین ٹیم‘ ہے کیونکہ اس میں اور بھی بہت سے جاندار کھلاڑی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے بین

ڈنک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کیخلاف 188 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ بین ڈنک نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 12 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلانے دلائی اور اگر اسے ان کے کیرئیر کی بھی سب سے شاندار اننگز کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ”وہ ایک مختلف اور انوکھی اننگز تھی اور میں نے اس سے قبل ایسی کوئی اننگز نہیں دیکھی لیکن لاہور قلندرز کیخلاف صرف بین ڈنک ہی ایسے کھلاڑی نہیں، ہمیں قلندرز کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیخلاف منصوبہ بندی کرنا ہو گی کیونکہ وہ سب ہی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر بین ڈنک نہیں تو پھر لین، وہ نہیں تو محمد حفیظ ہیں لیکن اگر وہ بھی نہیں تو فخر زمان بھی ہیں، لہٰذا ہمیں پوری قوت کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔“عماد وسیم نے اعتراف کیا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے صحیح وقت پر مومینٹم حاصل کر لیا ہے لہٰذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم زبردست فارم حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی جیت کا سلسلہ روکیں تاہم ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش نہیں کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close