سابق کرکٹر تنویر احمد نے بین ڈنک کوکس سےمشابہت دیدی ؟ جانئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق کرکٹر تنویر احمد نے لاہور قلندرز کے بین ڈنک کی پاور ہٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ٹرک ڈرائیور لگ رہے تھے اور ان کا سر بھی چمک رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق تنویر احمد نے بین ڈنک کی کراچی کنگز کیخلاف اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”انہوں نے

شاندار اننگز کھیلی، وہ یہ یہ پرواہ کئے بغیر ہی چھکے لگا رہے تھے کہ باؤلنگ کرنے والا کون ہے۔ وہ ایک ٹرک ڈرائیور لگ رہے تھے اور ان کا سر بھی چمک رہا تھا۔ وہ ایک طاقت ور شخص ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی سب سے بہترین اننگز کھلی ہے۔“ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عامر یامین کے زخمی ہونے سے کراچی کنگز کو خاصا نقصان ہوا لیکن بین ڈنک جس طرح کی شاٹس کھیل رہے تھے، میرا نہیں خیال وہ کسی بھی باؤلر کو معاف کرتے۔ لاہور قلندرز کو انہوں نے بہت زبردست جیت دلائی کیونکہ اس سے قبل ان کا مورال بہت نیچے تھے اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے تھے۔ میں پی ایس ایل کے رواں سیزن سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں کیونکہ ہم نے باؤلنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں جاندار پرفارمنس دیکھی ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچز بھی دلچسپ ہوں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close