”ہم ہاتھ ملاتے رہیں گے کیونکہ ہمارے۔۔۔۔“ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںنے زبردست اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کرنے اور ہاتھ ملانے سے منع کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے رہنے کا اعلان بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں سب سے پہلے منظر عام پر آنے والا کورونا

وائرس اب تک دنیا کے 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 831 ہو چکی ہے جبکہ پوری دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔کورونا وائرس کے باعث اولمپکس گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ امریکہ اور چین سمیت مختلف ممالک نے بڑے عوامی پروگرامات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔چند روز قبل اس قسم کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایران اور چین میں لوگوں نے ہاتھ کے بجائے پاؤں ملانے شروع کر دیئے ہیں جبکہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں کھیل کے دوران ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا تاہم آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملاتے رہنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ آسٹریلوی کرکٹرز میچ کے دوران ہاتھ ملاتے رہیں گے اور کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کیساتھ میل جول رکھنے کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی کیونکہ ہمارے پاس سینی ٹائزر ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close