بین ڈنک کو کیسے قابو کریں گے؟پشاور زلمی کے کپتا ن وہاب ریاض نے منصوبہ تیار کر لیا، لاہور قلندرز کو چیلنج کر دیا

لاہور(پی این آئی) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرزکے خلاف منگل کو شیڈول میچ سے قبل جارح مزاج بلے باز بین ڈنک کو قابو میں کرنے کے سوال پر دلچسپ جواب دیدیا-بین ڈنک نے اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 99 ناٹ آئوٹ رنز کی دھواں دھاربلے بازی کے ذریعے لاہور قلندرز کو ایک

ناممکن کامیابی دلوائی تھی-وہاب ریاض نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ “ہم اس (بین ڈنک) کا ببل گم نکالیں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ بین ڈنک بہت اچھا کھیل رہا ہے لیکن ہم اس سے نمٹنے کے منصوبے پر عمل کریں گے تاہم ابھی ہم اسے میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں پشاور آٹھ میچز کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے اور منگل کو لاہور کے خلاف جیت ان کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید بڑھا دے گی۔پشاور زلمی کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتاکہ کون سی ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور اسی وجہ سے ہم اپنے بقیہ میچز جیت کر آخری 4 ٹیموں میں اپنی جگہ پکی کرنا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close