کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر،بڑی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ،شائقین کرکٹ کیلئے شاندار خوشخبری

مانچسٹر(پی این آئی) کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر، جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی-تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوش خبری سنا دی، انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہے بہت جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم

پاکستان کا دورہ کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستانی میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا کہ یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ کو مزید ٹریڈ پارٹرز کی ضرورت ہے، پاکستان برطانیہ کے ٹاپ 3 ٹریڈ ممالک میں سے ہے، دونوں ممالک میں اس وقت 3.3 بلین پاؤنڈز کی تجارت ہے۔ہائی کمشنرکرسٹین ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے پوائنٹس پالیسی متعارف کی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا حجم دوگنا کریں گے کیوں کہ برطانیہ میں ہر سال 4 لاکھ پاکستانی سیاح آتے ہیں۔برطانوی کرکٹ ٹیم نے آخری دورہ 2005ء میں اینڈریو سٹراس کی قیادت میں کیا تھا جس میں اسے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سیریز کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ سیریز عرب امارات میں کھیلی جاتی رہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے رواں سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک لارڈز، دوسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11اگست تک اولڈ ٹریفورڈ جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close