نسیم شاہ کی مداحوں کیلئے بری خبر،ایک ہفتے کے لیے پی ایس ایل سے باہر

لاہور(پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اگلے میچز کے لئے ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ پشاور زلمی کیخلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران

ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 2 اوورز کرائے اور 6 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی جس کے بعد ٹخنے میں درد کے باعث وہ میدان بدر ہو گئے اور ساتھی کھلاڑیوں نے سیڑھیاں چڑھنے میں ان کی مدد کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے بائیں ٹخنے میں انجری ہوئی ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں سکین کے لئے بھی بھیجا جائے گا تاہم ابھی تک صورتحال اطمینان بخش ہے کہ وہ طبی امداد کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے نسیم شاہ کو ایک ہفتے کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔یاد رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل بھی زخمی ہونے کے سبب پی ایس ایل کے پہلے دو میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں