کاش میں بھی پی ایس ایل کا حصہ ہو تا، نامور برطانوی کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننےکی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی)برطانوی اسپنرعادل رشید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہت زیادہ خوش آئیند ہے، پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ خواہش ہے اگلے پی ایس ایل سیزن میں

کھیلوں، پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کا بہت جنون ہے، ان کا جوش و جذبہ دیدنہ ہے، میں پاکستان جا کر کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں، میرے دوست معین علی پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں، میں اپنی کمی کو محسوس کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ اگلے سیزن میں میں بھی کھیلوں۔ انھوں نے کہا کہ میں ملتان سلطان کو سپورٹ کر رہا ہوں اور مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ کا انداز بہت پسند ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم سے جوز بٹلر انکے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، سعید انور، انضمام الحق اور یونس خان کے کھیلنے کے انداز سے بھی وہ متاثر بہت متاثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر انھیں انگلینڈ کے علاوہ کسی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملے تو وہ پاکستان کی ٹیم کا کپتان بننا پسند کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں