ملتان کرکٹ سٹیڈیم نے کھلاڑیوں، شائقین اور کرکٹ کمنٹیٹرز کو اپنا گرویدہ بنا لیا، دنیا کے بہترین سٹیڈیمز میں شمار کر لیا گیا

ملتان (پی این آئی) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کے سب سے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک قرار دیا جانے لگا، پی ایس ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے ہر میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرا رہا، پاکستان آنے والے غیر ملکی سابق و موجودہ کرکٹرز اسٹیڈیم سے بے حد متاثر دکھائی دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں جنوبی ہنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں 3 میچز کا انعقاد کیا گیا۔ان میچز میں

ملتان کے شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ملتان کے شہریوں نے پی سی بی اور غیرملکیوں کے دل جیت لیے اور تقریباً 80 ہزار شائقین کرکٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ ایونٹ کے دوران ملتان نے چار روز میں مجموعی طور پر تین میچوں کی میزبانی کی۔ایونٹ کے میچز پہلی مرتبہ ملتان میں کھیلے گئے۔اس دوران شائقینِ کرکٹ نے میزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیموں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تینوں میچز کے دوران جہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں تھی وہی شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعدادنے اسٹیڈیم کے باہر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی ڈیرے ڈالے رکھے۔شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی سب ہی معترف رہے۔ملتان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے شاندار انعقاد کے بعد سے پاکستان آنے والے تمام غیر ملکی کرکٹرز، کوچز اور ماہرین اس اسٹیڈیم سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ غیر ملکی شائقین کرکٹ بھی ملتان اسٹیڈیم کے شاندار مناظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ناصرف پاکستان کا سب سے بہترین اسٹیڈیم ہے، بلکہ یہ دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعاد کے بعد اب پی سی بی اسی میدان پر بین الاقوامی میچز کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close