پی ایس ایل کے ٹکٹوں پرطلبہ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے ‘مارچ میڈنس’ کے نام سے خصوصی مہم متعارف کرائی ہے جس میں طلبا کو پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹ 30فیصد رعایتی نرخوں پر فروخت کیے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی کی جانب

سے ‘مارچ میڈنس’ مہم متعارف کروادی گئی ہے جس کے تحت یکم مارچ سے طلبہ 30فیصد رعایتی نرخوں پر ٹکٹ حاصل کر کے سکیں گے۔شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے یہ ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے جس کی مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعایتی نرخ پر خرید سکتے ہیں اور یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔لیگ کے ُکل 20 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے اور یہ پیشکش وی آئی پی اور پریمیئم کیٹیگری کے ٹکٹوں کے لیے ہے البتہ اس پیشکش کا اطلاق ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹوں پر نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز ملک میں منعقد ہو رہے ہیں اور کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان ان میچز کی میزبانی کر رہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close