چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل آ گیا

لاہور(پی این آئی)چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل، تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ پاکستان میں ہو گا یا نہیں یہ فیصلہ اے سی سی کریگی نہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستان بھی اے سی سی کا ممبرہے۔ انھوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میز بانی بھی اے سی سی

نے پاکستان کو دی ہے، 3 مارچ کو ایشیاء کپ کے وینیو کے حوالے سے بات ہوگی۔انکا مزید کہنا ہے کہ بظاہر ایسے لگتا ہے کہ بھارت پاکستان میں میجز نہیں کھیلے گا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ساروو گنگولی کا کہنا تھا کہ رواں برس ہونے والا ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نہیں جاسکتے، دبئی میں کھیلنے سے پاکستان اور بھارت میچز آپس میں کھیل سکیں گے۔یاد رہے کہ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 3 مارچ کو دبئی میں ہوگا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ کرکٹ ایشیاء کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کے خدشات بڑھنے لگے تھے جب کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اس حوالے سے عندیہ دے چکے تھے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی ٹیم کے آنے کی کوئی امید نہیں ہے، اگر ایشین کرکٹ کونسل پڑوسی ملک کے بغیر ہی ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلے تو الگ بات ہوگی، لیکن اگر بھارت کو شرکت کرنا ہے تو وینیو پاکستان کے بجائے کوئی اور ہوگا۔ہمیں اس چیز کا بھی خیال رکھنا ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کی آمدن متاثر نہ ہو،اس سے واضح ہے کہ نیوٹرل وینیو کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد کے وقت یہی کہا گیا تھا کہ ڈیل کے نتیجے میں ایشیا کپ وہاں منتقل کردیا جائے گا البتہ پی سی بی اس تاثر کو مسترد کر چکا ہے۔واضح رہے کہ 2018 ء میں بھارت میں شیڈول ایشیاء کپ میں پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پرشرکت سے انکارکردیا تھا جس کے بعد اسے متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل میدانوں میں کروانا پڑا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close