بارش کے سبب پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور اس وجہ سے میچ بھی تاخیر سے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو شام کے وقت کچھ دیر کیلئے تھم گیا تاہم

ٹاس ہونے میں صرف آدھ گھنٹہ قبل یعنی سات بجے دوبارہ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہے اور امپائرز 8 بج کر 15 منٹ پر گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد ٹاس سے متعلق فیصلہ کریں گے جبکہ گراؤنڈ کو خشک کرنے کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چونکہ بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا ہے اس لئے میچ بھی تاخیر کا شکار ہو گا البتہ پوری کوشش ہے کہ بارش رکنے کی صورت میں میچ کرایا جائے تاکہ سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کیساتھ ساتھ ٹی وی سکرینز کے سامنے بیٹھے شائقین بھی کرکٹ ایکشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close