معروف اداکارہ کی پراسرار موت، ل-ا-ش فلیٹ سے برآمد

جنوبی بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

36 سالہ اداکارہ چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جہاں وہ حالیہ دنوں میں شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی کا ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے سے قبل اداکارہ کا اپنے شوہر بیپن چندرن کے ساتھ گھریلو تنازع ہوا، جو مبینہ طور پر ویڈیو کال کے دوران شدت اختیار کر گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسی دوران اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔ شوہر کی جانب سے فوری اطلاع پر عمارت کی سیکیورٹی نے کارروائی کی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اداکارہ کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close