پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ساجد حسن کو ایک لائیو ٹی وی شو میں اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکار حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی اہلیہ شکیلا ساجد کے ہمراہ بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔ پروگرام کے کچن سیگمنٹ کے دوران ساجد حسن مسلسل اپنی بیوی پر طنز کرتے اور ان کی نقلیں اتارتے رہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ نے شوہر کے رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ایسی حرکات سے دراصل مصنوعی ذہانت کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم پروگرام کی ویڈیو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے اداکار کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے رویے کی وجہ سے اداکار کو کامیابی نہیں مل رہی۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو بھی مہمانوں کے انتخاب میں معیار قائم کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






