پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو کافی پذیرائی بھی ملی تھی۔ تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہ ہو سکے اور وہ ساتھ رہ بھی نہ سکے۔
حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اب اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتے۔
رجب بٹ نے کہا کہ ان کا بیٹا کیوان ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت اور اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام دولت ان کے بیٹے کے نام ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اس لیے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجب بٹ نے یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے ایسے میسجز ہیں جو وہ شیئر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






