معروف ٹک ٹاکر نئی مشکل میں پھنس گئے

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ کے خاندان کو ایک وائرل ویڈیو میں کم عمر بچے سے گھریلو کام لینے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تقریباً 9 سالہ بچہ گھر کے اندر صفائی کے کام انجام دے رہا ہے اور فرش کی صفائی کر رہا ہے جبکہ رجب بٹ کی والدہ بھی وہاں موجود ہیں اور اس بچے سے کام کروا رہی ہیں ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم ہے، اگرچہ مختلف مقامات پر بچوں سے کام لیا جا رہا ہے، لیکن سماجی اور اخلاقی طور پر بھی اس عمل کو ناپسند کیا جاتا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ متعدد صارفین نے اس عمل کو کھلے عام چائلڈ لیبر کی تشہیر قرار دیا ۔

کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایک معروف شخصیت کے گھر میں اس طرح کا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے۔ جبکہ دیگر نے خاندان کے رویے اور خصوصاً ان کی والدہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور جابرانہ عمل قرار دیا ۔ انٹرنیٹ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسے جاہلوں کی پیروی کرتے ہیں، یہ لوگ بچوں کی محنت کو کس کھلے عام فروغ دے رہے ہیں ۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ رجب بٹ یا ان کا خاندان کسی تنازع کا حصہ بنا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کی ازدواجی زندگی اور قانونی معاملات خبروں میں رہ چکے ہیں، جن پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث ہوتی رہی ہے ۔ تازہ معاملے پر تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close