بھارتی گلوکارہ گیتا پٹنائک برین سٹروک کے باعث 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
بھارتی ریاست اوڈیشا کی معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک، جو موسیقی کی صنعت کی ممتاز آوازوں میں شمار ہوتی تھیں، برین سٹروک کے بعد ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئیں۔ 73 سالہ گلوکارہ کو جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کٹک کے کیپیٹل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں برین سٹروک کی تصدیق ہوئی، بعد ازاں انہیں کٹک کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اتوار کو ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دیا۔
گیتا پٹنائک کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا، اور انہوں نے لیجنڈری اڑیا گلوکار اکشے موہنتی کے ساتھ کئی مشہور گانے گائے، جن میں فلم ’’ججبَر‘‘ کا گانا ’’فُر کِنا اُڈیگالا بانی‘‘ بھی شامل ہے۔ ان کی آخری رسومات ان کے کٹک میں واقع گھر میں ادا کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






