عاصم اظہر سے شادی؟ ہانیہ عامر نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی

پاکستانی خوش مزاج اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عاصم اظہر کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں کچھ مبہم اشارہ دیا گیا ہے۔ عاصم اظہر کے ساتھ دوبارہ قربتوں کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں، لیکن ان کے ساتھ شادی کا معاملہ اس وقت ہاٹ ایشو بنا جب دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جوڑا مہندی کا لباس پہنے رقص کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ حال ہی میں عاصم اظہر کے نئے میوزک البم اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بعض اشاروں سے بھی مداحوں کو یقین ہوا کہ یہ پیغامات ہانیہ عامر کے لیے ہیں۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر کی منگنی ماڈل اور اداکارہ میرب علی سے ہوئی تھی، لیکن وہ جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے بعد عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کی جانب دوبارہ متوجہ پایا گیا۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں تھی بلکہ ان کی سالگرہ کا جشن تھا، جسے دوستوں نے ویڈنگ تھیم کے ساتھ منایا۔ اداکارہ کے مطابق چونکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، اس لیے دوستوں نے مزاحیہ انداز میں شادی کے تھیم پر برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

ہانیہ عامر کی یہ مبہم وضاحت اپنی جگہ ہے، لیکن شوبز حلقوں میں اس تقریب کو ممکنہ طور پر دونوں کے تعلق کی سافٹ لانچنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ہانیہ یا عاصم کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close